08:15    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

صُوفی غلام مُصطفیٰ تبسم - بچوں کے ترانے

2873 9 0 33.8

نبی ہمارے ، نبی ہمارے

وہ حق کی باتیں بتانے والے

وہ سیدھا رستہ دکھانے والے

وہ راہبر ، راہنما ہمارے

نبی ہمارے ، نبی ہمارے

دُرُود اُن پر ، سلام اُن پر

 

بلند،نبیوں میں نام اُن کا

فلک سے اُونچا مقام اُن کا

ہمارے ہادی ، خُدا کے پیارے

نبی ہمارے ، نبی ہمارے

دُرُود اُن پر ، سلام اُن پر

 

اُنھی کی خاطر دمک رہے ہیں

اُنھی کے دم سے چمک رہے ہیں

زمیں کے ذرے ، فلک کے تارے

نبی ہمارے ، نبی ہمارے

دُرُود اُن پر ، سلام اُن پر

 

اُنھی کی سرکار کے گدا ہیں

اُنھی کے دربار کے گدا ہیں

جہاں کے یہ تاج دار سارے

نبی ہمارے ، نبی ہمارے

دُرُود اُن پر ، سلام اُن پر

3.8 "5"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 3 تبصرے

کجا
اُنھی کی خاطر دمک رہے ہیں
رابعہ مظفر
اس بات اس نظم کی تشیع
محمد علی
جففےءءھدد

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔