02:36    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

ضیاء الحسن ضیاؔ - بچوں کی نظمیں

710 0 0 00

پیارے پیارے راج دُلارے ننھے مُنّے زین

پیارے پیارے راج دُلارے ننھے مُنّے زین

سارے گھر کی آنکھ کے تارے ننھے مُنّے زین

 

نام ہے زین العابدین اور سب کہتے ہیں زین

گھر بھر میں ہیں خوشیاں ان سے سب کے دل کا چین

 

زین کی امی ابو چندا ان کا یہ ہالا

زین کے دم سے سارے گھر میں جگمگ اُجیالا

 

اُوں اُوں، اُوں اُوں پَل میں جاگیں، پل میں یہ سوئیں

گود میں آ کے مسکائیں اور پَل بھر میں روئیں

 

دادی ان پر جان چھڑکتی ، نانی کی یہ جان

گود میں لے کے دادا گھمائیں، نانا کا ارمان

 

زین کو چاچو اک پَل اوجھل ہونے نہیں دیتے

بہلاتے رہتے ہیں ہر دم رونے نہیں دیتے

 

ہیٹ لگا کے ننھے مُنّے صاحب لگتے ہیں

چشم بَد سے اﷲ بچائے کوب ہی سجتے ہیں

 

زین میاں کی چاہت ہر اک پَل گن گاتی ہے

ہر اک پھوپھی پیار سے ان کو گلے لگاتی ہے

 

ماموں اور خالاؤں کی ہیں سانسوں کی مہکار

جب یہ نانی کے گھر آئیں، آئے ان سے بہار

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔