02:24    , ہفتہ   ,   18    مئی   ,   2024

جگر مراد آبادی کی شاعری

1569 0 0 00

ہم کو مِٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں

ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں​

 

بے فائدہ الم نہیں، بیکار غم نہیں​

توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں

 

میری زباں پہ شکوہٴ اہل ستم نہیں​

مجھ کو جگادیا، یہی احسان کم نہیں

 

یا رب! ہجوم درد کو دے اور وسعتیں​

دامن تو کیا، ابھی مِری آنکھیں بھی نم نہیں

 

زاہد! کچھ اور ہو نہ ہو میخانہ میں، مگر

کیا کم یہ ہے، کہ شکوہٴ دیروحرم نہیں​

 

مرگِ جگر پہ کیوں تِری آنکھیں ہیں اشک ریز​

اک سانحہ سہی، مگر اتنا اہم نہیں

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔