03:07    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

سلیم کوثر کا تعارف

( 1947 )

سلیم کوثر کی پیدائش، بھارت کے شہر پانی پت میں، اگست 1947 کو ہوئی۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا اور کھانے وال میں مقیم ہوا، جو آج پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم یہیں پر کی۔ بعد اذیں ان کا خاندان کبیروالا منتقل ہوا۔ 1972 میں کوثر کراچی کو اپنا قیام گاہ کیا۔ کراچی میں کوثر نے کئی اخباروں سے منسلک رہے، پھر پاکستان ٹیلی ویژن میں ملازمت کی۔ چند سال پہلے ان کی وظیفہ یابی ہوئی۔

کوثر سلیم نے اپنا ادبی سفر کبیروالا سے شروع کیا۔ یہاں پر انہوں نے کامیابی دیکھی۔ کئی مشاعروں میں شرکت کی، پھر کراچی کا رخ کیا۔ وہاں پر انہوں نے اخباروں کے لیے قطعات لکھا کرتے تھے۔ اپنے پانچ مجموعہ کلام مکمل کیے۔ اور شہرت ملی تو ایک غزل سے : میں خیال ہوں کسی اور کا “۔ اس غزل کو کئی گلوکاروں اور غزل کاروں نے گایا۔ یہ غزل اتنی مشہور ہوئی کہ 1980سے لے کر آج تک گائی جا رہی ہے۔ سلیم کوثر نے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور مشاعرے پڑھے، ان ممالک میں دوحہ، ریاستہائے متحدہ امریکا, برطانیہ, کیناڈا، ڈینمارک، مشرق وسطی اور بھارت شامل ہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔