02:31    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

چراغ حسن حسرت - بچوں کی نظمیں

1149 1 0 15

آؤ ہم بن جائیں تارے

ننھے ننھے پیارے پیارے

 

دھرتی سے آکاش پہ جائیں

چمکیں دمکیں ناچیں گائیں

 

بادل آئے دھوم مچاتے

لے کر کالے کالے چھاتے

 

آؤ ہم بھی دھوم مچائیں

ان کے پَردوں میں چُھپ جائیں

 

آؤ آنکھ مچولی کھیلیں

مل کر سب ہمجولی کھیلیں

 

لو گلزار شفق کا پُھولا

ڈالا آ کے دھنک نے جُھولا

 

آؤ جُھولیں اور جُھلائیں

ان کے رنگ اُتار کے لائیں

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

اقراء
تشریح

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔