02:58    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

ضیاء الحسن ضیاء - بچوں کی نظمیں

887 0 0 00

گوشہ گوشہ ترا ہے بہار آفریں

ذرہ ذرہ گہر ، چاند جیسی زمیں

کیسے سرسبز و شاداب ہیں گلستاں

تیرے صحرا حسیں ، کوہ بھی دلنشیں

 

زندہ باد اے وطن

زندہ باد اے وطن

 

خوب محنت سے تعلیم پاتے ہوئے

اور اندھیروں کو یکسر مٹاتے ہوئے

چپے چپے کو پُر نور کر دیں گے ہم

شمع علم و یقیں جگمگاتے ہوئے

 

 

زندہ باد اے وطن

زندہ باد اے وطن

 

آج ننھے سہی کل کے قائد ہیں ہم

اچھی راہوں پہ اپنے بڑھا کر قدم

آدمی کو بنائیں گے انساں ضیاء

ہم گرا کے دیوار ظلم و ستم

 

زندہ باد اے وطن

زندہ باد اے وطن

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔