04:49    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

خالد بزمی - بچوں کی نظمیں

893 0 0 10

خُدا نے عجب شے بنائی ہے دُنیا

بڑے ڈھنگ سے پھر سجائی ہے دُنیا

 

کئی قسم کی اس میں مخلوق رکھی

پھر اُن کے ذریعے بسائی ہے دُنیا

 

یہ دُنیا بزرگوں سے ہم کو ملی ہے

کہ ہم سب نے ورثے میں پائی ہے دُنیا

 

ہم اُن ساری دلچسپیوں میں پڑے ہیں

جو دلچسپیاں ساتھ لائی ہے دُنیا

 

یہ دُنیا حقیقت میں وہ کچھ نہیں ہے

جو ذہنوں میں ہم نے جمائی ہے دُنیا

 

کسی نے اسےآسماں پہ چڑھایا

کسی نے نظر سے گرائی ہے دُنیا

 

یہ دُنیا مگرآخرت کی ہے کھیتی

عجب ہے کہ ہم سب کو بھائی ہے دُنیا

 

ہے یہ دیکھنے میں بہت خوب صورت

اسی واسطے دل پہ چھائی ہے دُنیا

 

سبھی اپنے خالق کو بھُولے ہیں بزمی

ہمارے دلوں میں سمائی ہے دُنیا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

اقصیٰ
تشریح

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔