12:19    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

ساغر صدیقی کی شاعری

1356 1 0 05

یہ جو سینے میں لیے کربِ درُوں ز ندہ ہوں

کوئی امید سی باقی ہے کہ یوں زندہ ہوں

شہر کا شہر تماشائی بنا بیٹھا ہے

اور میں بن کے تماشائے جنوں زندہ ہوں

میری دھڑکن کی گواہی تو میرے حق میں نہیں

ایک احساس سا رہتا ہے کہ ہوں زندہ ہوں

کیا بتاؤں تجھے اسباب جیئے جانے کے

مجھ کو خود بھی نہیں معلوم کہ کیوں زندہ ہوں

اپنے ہونے کی خبر کس کو سناؤں ساغر

کوئی زندہ ہو تو میں اس سے کہوں زندہ ہوں

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔