02:37    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

صوفی غلام مصطفٰی تبسم کی شاعری

1093 0 0 00

ستم دیکھتے ہیں، کرم دیکھتے ہیں

محبت کے ہم زیر و بم دیکھتے ہیں

بہت سن چکے نعرۂ لن ترانی

اٹھا دو یہ پردہ کہ ہم دیکھتے ہیں

جبیں کو میّسر کہاں سجدہ ریزی

ابھی تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں

ان الجھی ہوئی رہگزاروں میں بھی ہم

تری زلف کے پیچ و خم دیکھتے ہیں

مقاماتِ دیر و حرم سے گزر کر

تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیں

فسونِ تبسّم کا اعجاز دیکھو

تری آنکھ بھی آج نم دیکھتے ہیں

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔