02:38    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

طنز و مزاح

1911 0 0 00

آپ کے خوابوں کی تعبیر - سلمان سلو

آپ کے خوابوں کی تعبیر

درخت سے گرنا:

خواب کے مطابق محبت میں ناکامی کا اندیشہ ہے اس لیے محتاط رویہ اختیار کریں۔انڈین فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں{صرف ایک دن کے لئے۔ } اور ہوسکے تو وہ سویٹر جو ایک سال سے نہیں اتاری کسی فقیرنی کو صدقہ کر دیں۔حالات کچھ ہی دنوں میں پھر معمول پر آ جائیں گے۔

سانپ دیکھنا:

خواب اچھا نہیں ہے۔ کپڑے بدلتے وقت خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ آستین کو خاص طور پر چیک کریں کہیں آستین کا سانپ نہ چھپا بیٹھا ہو۔

سفید کپڑے دیکھنا:

خواب میں واضح اشارہ ہے کہ آپ کو ''سفیدیاں'' دیکھنے کو ملیں گی مالی خوشحالی نصیب ہو گی۔{یہاں مالی خوشحالی سے مراد یہ ہے کہ جتنے بھی جوتے ملیں خوشی سے قبول کریں اور کہی پر چھابڑی لگا کر سستے داموں فروخت کریں۔}

چیز کا گم ہونا:

خواب کے مطابق آپ کی محبوبہ سے جدائی ہو جائے گی اس سے پہلے کہ جدائی ہو آپ ''احتیاطی طور'' پر خود ہی الگ ہو جائیں {تاکہ خواب سچا ہو جائے } روزانہ ''پہلے تو کبھی کبھی غم تھا۔۔''کا ورد کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔۔

شادی و خانہ آبادی و بربادی دیکھنا:

خواب بہت ہی مبارک ہے ماشاءاللہ تمام کام ہونے کا اشارہ ہے۔ بڑوں کے مشورے پر عمل کریں لڑکی بہت ہی نیک پروین اور بڑوں کی عزت کرنے والی ہے امور خانہ داری میں ماہر ہے سگھڑ ہے لیکن ایک مسئلہ ہے اس لڑکی کو حاصل کرنے کے لیے دوسری دنیا کا ایک پھیرا لگانا پڑے گا۔۔۔

نیا محبوب دیکھنا:

خواب کے مطابق زلیخہ،رشیدہ سن لو ، رشتے آنے کا قوی امکان ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے ہی گھر سے {جن کو آجکل آپ پسند کرتے ہیں} رشتہ آ جائے۔ ۔{خدارا رشتے کے انتظار میں سب کام چھوڑ کر مت بیٹھ جائے گا۔رشتہ ملنے میں 10 سال بھی لگ سکتے ہیں۔}۔''جلد بازی'' سے کام لیا تو کسی بھی ''قریبی عزیز'' سے جدائی کا امکان ہے۔ ۔

ون اردو فورم دیکھنا:

خواب کے مطابق آپ کا جنت ارضی سے گزر ہو گا۔ایک پری پیکر سے ٹکراؤ ہو گا۔ وہ معصومیت سے پوچھی گی۔''بھیا، آپ کیسے ہو؟۔۔'' لیکن خدارا دل برداشتہ نہ ہو خدا پر بھروسہ کریں کچھ دنوں میں تمام حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ۔

ٹیم اردو کا پی ایم دیکھنا:

خواب کچھ اچھا نہیں ہے۔ ''معاملہ گڑ بڑ ہے ''صبح سویرے آفتاب کے نکلنے سے پہلے ''محبتیں'' کے گانوں کا ورد کریں۔یہ عمل 24 گھنٹوں تک اٹھتے بیٹھتے جاری رکھیں۔جب ''کچھ کچھ'' ہونے لگے تب فورم کا رخ کریں۔ٹیم اردو کے ہر پوسٹ پر تھینکس کہنے کو بھی اپنا معمول بنائیں انشاءاللہ ہر جگہ خوب عزت ملے گی۔

بزی سرور کا ایرر دیکھنا:

خواب کے مطابق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔تھوڑی پریشانی کا امکان ہے وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔بس لاگ ان ہونے سے پہلے ''تو ہاں کر یا نہ کر تو ہے میری کرن''کا ورد ضرور کیا کریں۔۔۔دوسرے فورمز پر جانا ختم کر دیں۔۔

غلط پاس ورڈ کا ایرر دیکھنا:

خواب کے مطابق آپ پر آفت آنے کا قوی امکان ہے۔ آپ کی قسمت بہت ہی خراب ہے۔ جو ایک مرتبہ ''خوبصورت لوگوں کی سرزمین'' کا رخ کرتا ہے یہی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔ فکر نہ کریں جانا تو ایک دن سب نے ہی ہے۔ آپ کا وقت قریب آ گیا ہے۔ مصیبت ٹالنے کے لئے اگر ہوسکے تو 22 ڈالر''صدقے واری'' کریں اللہ آپ کا بھلا کرے گا۔جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔۔۔۔۔

٭٭٭

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔