04:29    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

1482 0 1 00

ان کو دیکھ کے سب حیران!

کھا لیتے ہیں دس دس نان!

ان کی توند کی دیکھو شان!

یہ ہیں مسٹر پیٹو خان!

 

شاگرد ان کا ہے بقراط!

اک چیلا ان کا سقراط!

روز یہ جاتے ہیں یونان!

یہ ہیں مسٹر پیٹو خان!

 

غصہ ان کی ناک پہ ہے!

ٹوپی ان کی کاک پہ ہے!

ہاتھ میں ڈنڈا ، منہ میں پان

یہ ہیں مسٹر پیٹو خان!

 

ان کا حال بتائے پھول!

مت دو اس قصے کو طول

خوش ہوگا سن کر شیطان۱

یہ ہیں مسٹر پیٹو خان!

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔