07:12    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

499 1 0 05

حمزہ جی کی گھوڑا گاڑی

چلتی جائے ترچھی آڑی

 

بڑے بڑے دو اس کے پہیے

اچھی خاصی ٹم ٹم کہیے

 

گھوڑا اس کا لکڑی کا ہے

رسی کھینچو تو چلتا ہے

 

گڈو پپو چنے منے

عائشہ گڑیا، زین اور بنے

 

حمزہ سب بچوں کو لے کر

شان سے گاڑی میں ہیں بیٹھے

 

اپنی گلی میں سب کو گھمائیں

باری باری سیر کرائیں

 

لڑتا نہیں ہے ان میں کوئی

دیکھو! یہی تو بات ہے اچھی

 

جس بچے کے گھر یہ پہنچے

گاڑی سے وہ بچہ اُترے

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔