12:56    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

محمد اقبال کی شاعری

2479 6 0 15

دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر !

نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کر

 

خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو

سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر

 

اٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں

سفالِ ہند سے مینا و جام پیدا کر

 

میں شاخِ تاک ہوں، میری غزل ہے میرا ثمر

مرے ثمر سے مئے لالہ فام پیدا کر

 

مِرا طریق امیری نہیں فقیری ہے

خودی نہ بیچ ، غریبی میں نام پیدا کر

5.0 "3"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

طاہر ابرار صدیقی چھتہی مہولی سنت کبیر نگر یوپی
ماشاءاللہ بہت خوب انتخاب

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔