06:18    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

رؤف خیر - چھٹی

719 0 0 00

وہ خود نہیں  کھاتے  تھے  نہ کھاتے  تھے  اگر تم

وہ جاگتے  رہتے  تھے  ستاتے  تھے  اگر تم

ہنس پڑتے  وہ غصہ بھی دلاتے  تھے  اگر تم

دشمن کے  لیے  پیکر فولاد بنو تم

ماں  باپ کریں  ناز وہ اولاد بنو تم

مومن ہو تو ایمان کی توہین نہ کرنا

قاری ہو تو قرآن کی توہین نہ کرنا

انساں  ہو تو انساں  کی توہین نہ کرنا

آنکھیں  نہ دکھاؤ کبھی اُف بھی نہ کہو تم

ماں  باپ کریں  ناز وہ اولاد بنو تم

تعظیم سے  ماں  باپ کی منہ موڑنے  والے 

بے  یارو مددگار انھیں  چھوڑنے  والے 

برباد ہیں  ماں  باپ کا دل توڑنے  والے 

رستے  پہ تباہی کے  خدارا نہ چلو تم

ماں  باپ کریں  ناز وہ اولاد بنو تم

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔