02:21    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

طنز و مزاح

2622 0 0 00

دیر آید درست آید - شوکت جمال

میرے برادرِ بزرگ ابو الفرح ہمایوں ، جو ویسے بھی ایک بزرگ ہیں اور کسی حد تک باریش بھی، کی پہلی تصنیف ’’جوئے لطافت‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ کتاب بہت دیر میں آئی ہے۔ لیکن بقولِ شاعر ہوئی تاخر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا۔ فکرِ معاش، فکرِ فردا اور فکر معاشرہ وغیرہ نے ایک عرصے تک اِنھیں ملک بدر کیے رکھا۔ دوسرے مصروفیات کی وہ سے اِس طرفہ جو توجہ دی جانی چاہیے تھی، وہ نہ دی جا سکی۔ بہر حال دیر آید درست آید کے مصداق یہ کام بھی اَلحَمدُ اﷲِ سر انجام پاہی گیا۔

پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ سے میں نے کتاب کا مسوّدہ نہیں دکھا، اِس لیے اِس کتاب پر ’’سیر حاصل‘‘ تبصرہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویسے بھی چھوٹا بھائی ہونے کے ناتے میرا کچھ کہنا ایسا ہی ہے جیسے من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو۔

ابو الفرح ہمایوں صاحب کے کئی مضامیں جو میں مختلف معیاری رسائل و جرائد میں پڑھتا رہا ہوں ، کافی دلچسپ لگے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ اِن ’’گلہائے پریشان‘‘ کو یکجا کر کے ایک شگفتہ اور تر و تازہ گلدستے کی صورت میں پیش کرنے کی اِس کوشش کو اہلِ ذوق ضرور سرا ہیں گے۔

٭٭٭

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔